رضاکارانہ واپسی اور انضمام نو

Снимка автор - Магдалена Митева

رضاکارانہ واپسی اور انضمام نو (AVRR) ایک ایسا پروگرام ہے جو اُن لوگوں کی مدد کرتا ہے جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں۔ منتقلی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم/IOM) اس پروگرام کو چلاتی ہے۔

کون درخواست دے سکتا ہے

ہر کوئی اپنے ممالک میں واپس نہیں جاسکتا. آپ اعانتی رضاکارانہ واپسی کیلئے درخواست دے سکتے ہیں:

  • اگر آپ بلغاریہ میں ختم شدہ دستاویز" جن کی معیاد ختم ہوئی ہو" یا دستاویز کے بغیر رہ رہے ہیں
  • اگر آپ اب بلغاریہ میں نہیں رہنا چاہتے ہیں - اگرچہ آپ کو بین الاقوامی تحفظ دیا گیاہے
  • اگر آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست زیر التواء ہے
  • اگر آپ کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے
  • اگر آپ نے رضاکارانہ طور پر اپنی سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی ہے
  • اگر آپ نے ابھی تک اخراج یا اسے ہٹانے کا حکم حاصل نہیں کیا ہے
  • اگر آپ سفر کرنے کے لئے فٹ/صحت مند ہیں

اہم نوٹ: ** ایک بار جب آپ اپنی سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لیتے ہیں تو آپ سیاسی پناہ کے لۓ دوبارہ اپیل نہیں کرسکتے ہیں .**

اگر آپ اپنی سیاسی پناہ کی درخواست کو منسوخ کر دیتے ہیں، اور آپ AVRR پروگرام کے ذریعے گھرنہ جانے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو پولیس آپ کو حراست میں لے کر واپس بھیج سکتی ہے۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ آپ AVRR سروس صرف ایک بار استعمال کرسکتے ہیں.

14 سال سے کم عمر جو خاندان کے کسی فرد کے بغیر سفر کرتے ہیں

اگر آپ 14 سال سے کم عمر ہیں اور آپ اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں تو، آپ کو واپس آنے کی اجازت دینے کے لئے سب سے پہلے IOM آپکے گھر کے ملک میں آپ کے والدین یا قریبی رشتہ داروں سے پوچھتا ہے.

آپ کو اپنے والدین یا قریبی رشتہ داروں کے نام اور رابطے کی تفصیلات دینے کی ضرورت ہے.

اگر آپ کا خاندان ان سے اتفاق کرتا ہے تو، IOM آپ کے ساتھ سفر کو منظم کرے گا. بدقسمتی سے، اگر آپ کا خاندان آپ کو واپس آنے کی اجازت نہیں دیتا، تو آئی او ایم آپ کو پروگرام میں شامل نہیں کر سکتا۔

AVRR کے لیئے درخواست دینے اور اس کو استعمال کرنے کا طریقہ

سٹیپ 1: منتقلی کی بین الاقوامی تنظیم IOM پہنچنا

رضاکارانہ واپسی کی درخواست دینے کے لیئے، اپنے مقامی آئی او ایمIOM افسران سے رابطہ کریں۔ آئی او ایم افسران باقاعدگی سے رجسٹریشن، رہائشی اور استقبالیا مراکز کا دورہ کرتے ہیں۔

اگر آپ ابھی ان مراکز میں سے کسی ایک میں واقع ہیں۔ تو آپ سماجی کارکنوں کو مدد کے لئے پوچھ سکتے ہیں۔

یہ پروگرام صرف اپنے اصل ملک کی واپسیوں میں مدد کرتا ہے اور ایسے ملک میں جو آئی او ایم کے ذریعہ محفوظ قرار دیا گیا ہے. اگر وہاں جنگ ہے تو آپ اپنے گھر، AVRR کے ذریعے واپس نہیں آسکتے. آئی او ایم کی غیر محفوظ ملکوں کی فہرست ہر ماہ تبدیل ہوتی ہے. تاہم، شام اس فہرست میں ہمیشہ رہتا ہے.

آئ او ایم سے رابطہ کریں
رضاکارانہ واپسی اور انضمامِ نو

سٹیپ 2: مشاورت

آئی او ایم ٹیم آپ کی ذاتی تفصیلات جمع کرے گی، پوری صورت حال سمجھنے کے لۓ آپ سے بات کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ اپنے ملک میں واپس آنے کا فیصلہ آپ کا آخری ہے۔

اگر آپ کے اپنی واپسی سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو، آپ اِس وقت اُن سے پوچھ سکتے ہیں۔

سٹیپ 3: اپنے سفری دستاویز حاصل کرنا

اگر آپ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے تو، آئی او ایم/IOM متعلقہ سفارت خانے سے رابطہ کر کے، آپ اور آپ کے خاندان کے لئے سفری دستاویزات جاری کرنے میی مدد کر سکتا ہے۔

اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، جوکہ آپ کے کیس پر اور آپ کونسے ملک سے ہیں منحصر کرتا ہے۔ بلغاریہ میں ہر ملک کے سفارت خانے نہیں ہیں۔ کبھی کبھی، آئی اوایم کو دوسرے ممالک میں سفارت خانے سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے یہ چند ماہ تک عملدرآمد کو طویل کرسکتا ہے۔

تاہم، آپ کے سفری دستاویزات تیار ہونے کے بعد، آپ کو اپنے گھر واپس آنے کے قابل ہونے کے لۓ 1 ہفتہ اور 10 دن کے درمیان انتظار کرنا چاہئے. یہ مدت موجودہ بین الاقوامی پروازوں پر منحصر ہے۔

سٹیپ 4: ہوائی جہاز کے ٹکٹ خریدنا

آئی او ایم آپ کے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدیں گے۔ وہ آپ کے ملک میں آپ کو واپس بھیجنے کا سب سے محفوظ طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے، آپ کی زبان اور مذہب کا خیال رکھتے ہوئے۔

آپ کو گھر جانے کے لئے شاید چند بار طیارے تبدیل کرنے کی ضرورت ہو۔

سٹیپ 5: سفر

آئی او ایم کے ملازمین آپ کو صوفیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں لے جائیں گے اور چیک اِن اور پاسپورٹ کنٹرول پہ آپ کی مدد کریں گے.

پاسپورٹ کنٹرول کے بعد، آپ دوسرے مسافروں کی طرح اکیلے سفر کریں گے, سوائے اس صورت کے کہ آپ 14 سال سے کم عمر ہیں اور خاندان کے بغیر سفر کر رہے ہیں. تب آئی او ایم ملازم آپ کو بلغاریہ سے اپکے خاندان یا رشتہ داروں کے گھر لے جائے گا.

اگر آپ کو صحت کے یا کوئی اور حد بندی ہے، تو تب بھی آئی ایم او کا عملہ پورا راستہ آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے۔

دوسری صورت میں، آپ کو IOM علامت/لوگو کے ساتھ ایک بیگ ملے گا جس کو آپ کو اپنے ساتھ رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس سے ہوائی اڈے کے عملے کو پتہ چلتا ہے کہ آپ AVRR پروگرام کا مستفید ہیں۔

سفر سے ایک دن پہلے، آئی او ایم آپ کو تمام ہدایات دے گا۔ آپ کو سفر کے لیئے کچھ پیسے بھی ملیں گے۔

انضمامِ نو

کچھ جو لوگ اپنے ممالک واپس آتے ہیں وہ اپنے ممالک میں دوبارہ انضمامِ نو کے ساتھ ساتھ مالی اور دیگر قسم کی معاونت حاصل کرسکتے ہیں.

کچھ معاملات میں، IOM آپ کو تربیتی نصاب یا مطالعہ، نفسیاتی اور طبی امداد، آپ کے گھر کی مرمت، یا نئے کاروباری سرگرمیوں کو فنڈ کرنے میں مدد دے سکتا ہے.

یہ انضمام کی خدمات صرف ان لوگوں کے لیئے ہے جو کمزور/غیر محفوظ افراد ہیں، بشمول اکیلے سفر کرنے والے 18 سال سے کم افراد، اکیلے/کنوارے والدین، اور وہ لوگ جو دائمی طبی حالتوں میں ہیں.

بلغاریہ میں، IOM کے مطابق، AVVR کے تقریبا 20 فیصد صارفین غیر محفوظ/ کمزور سمجھے جاتے ہیں۔

آئی او اہم کی جانب سے فراہم کردہ خدمات مفت ہیں۔

AVRR پر معلوماتی ویڈیوز دستیاب ہیں عربی، کردش، دریپشتو اور انگلش.