رقم کی منتقلی

آپ اپنے قریب ترین Western Union اور MoneyGram کے آؤٹ لیٹس سے رقم بھیج سکتے ہيں یا موصول کرسکتے ہيں۔

مجھے رقم بھیجنے کے لیے کن معلومات کی ضرورت ہے؟

  • وصول کنندہ کا نام جو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ان کی شاخت پر ظاہر ہو
  • وصول کنندہ کا شہر / صوبہ / ریاست اور ملک
  • آپ کا قومی پاسپورٹ / شاختی کارڈ

مجھے رقم وصول کرنے کے لیے کن معلومات کی ضرورت ہے؟

  • آپ کا قومی پاسپورٹ / شاختی کارڈ
  • ٹریکنگ/ حوالہ نمبر (بھیجنے والے سے اس معلومات کے بارے میں پہلے ہی پوچھیں)

ضروری دستاویزات کے بارے میں مزید معلومات کے لئے ویسٹرن یونین یا منی گرام سے رابطہ کریں.

کیا ہوگا اگر میرے پاس میرا پاسپورٹ/شاختی کارڈ نہیں ہے؟

بلغاریہ میں پناہ گزین کے طور پر آپ کا رجسٹریشن کارڈ شناختی دستاویز نہیں ہے۔ آپ پیسہ بھیجنے یا وصول کرنے کے لئے اسے استعمال نہیں کر سکتے ہیں. آپ کو یہ کرنے کے لیے اپنے قومی پاسپورٹ / شناختی کارڈ کی ضرورت ہوگی.

بہت سے پناہ گزینوں کو اپنے قومی شناخت کی دستاویزات تک رسائی حاصل نہیں ہے. اس صورت میں، بہت سے پناہ گزین کسی ایسے شخص کو تلاش کرتے ہیں جن کے پاس ان کے لئے رقم بھیجنے یا وصول کرنے کے لئے درست شناختی دستاویز ہے. اگر آپ ایسا کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہوشیار رہیں۔یقینی بنائیں کہ آپ اس شخص پر بھروسہ کرتے ہیں. دوسری صورت میں، وہ آپ کے ساتھ دھوکا کرسکتے ہیں اور آپ کے پیسے لے سکتے ہیں.