بلغاریہ میں ایک اچھا وکیل تلاش کرنا

Finding a good lawyer in Bulgaria

بلغاریہ پہنچنے کے بعد اور بین الاقوامی تحفظ تلاش کرتے ہوئے آپ کچھ قانونی دشواریوں کا سامنا کرسکتے ہیں. یہاں ایک وکیل منتخب کرنے کا طریقہ کیاہے جو آپ کی مدد کرسکتا ہے.

وکیل کہاں سے تلاش کر سکتے ہیں

مفت قانونی امداد

قانونی مدد کے ادارے اور وکلاء جو غیر سرکای تنظیموں کے لئے کام کرتے ہیں، آپ کی مدد کے لئے دستیاب ہیں۔ وہ آپ کو آپ کے ریاستی ایجنسی برائے پناہ گزین (SAR) استقبالیہ مرکز پر مل سکتے ہیں.

نوٹ کریں کہ ہر شخص جو آپ کو قانونی مشورہ دیتا ہے وہ وکیل کے طور پر درج نہیں ہوتا ہے. ہو سکتا ہے کہ یہ شخص صرف ایک قانونی مشیر ہو جو این جی او/غیر سرکاری تنظیم یا بین الاقوامی تنظیم میں کام کر رہا ہو۔

بلغاریہ میں قانونی خدمت فراہم کرنے والوں کی فہرست کے لئے آپ نیچے دیئے گئے بٹن پر بھی کلک کر سکتے ہیں۔

قانونی خدمات

آپ قانونی امداد کے ادارے میں سے کسی مخصوص وکیل کے لئے درخواست کر سکتے ہیں، لیکن اُس وکیل کا ملنا اِس تنظیم کی پالیسیوں پر منحصر ہے۔

نجی پریکٹس کے وکلاء

آپ کو ایک نجی پریکٹس کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کا حق ہے.

بلغاریہ کے قانون کے تحت، نجی وکلاء کو آپ چارج کریں گے:

  • قانونی نمائندگی، دفاع اور پناہ کی کارروائیوں میں مدد کے لئےکم سے کم 400 لیوا
  • قانونی نمائندگی، دفاعی اور حراست کے مقدمات میں مدد کے لئے کم سے کم 500 لیوا

آپ ان کم از کم ریٹ سے زیادہ ادا کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے معاہدے کے شروع میں وکیل کو ادائیگی کرنی پڑے گی۔

اگر آپ حراستی مرکز میں ہیں تو وکیل سے کیسے رابطہ ہوسکتا ہے

اگر آپ ایک مہاجرین کی حراستی سہولت میں ہیں،آپ کو ایک وکیل کو پیغام بھیجنے یا کال کرنے کا حق ہے۔ آپ اپنا فون استعمال کر سکتے ہیں، اگر آپ کے پاس ہے، یا یا کسی دوسرے قیدی سے لے سکتے ہیں۔

وکیل کو بتائیں:

  • آپکا نام
  • آپ کی قومیت / اصل ملک
  • آپ کا بیج (badge) نمبر
  • حراستی مرکز میں آپ کا کمرہ نمبر یا منزل پر

وکیل کو منتخب کرنے کی تجاویز

  • آپ کو ایسے وکیل کا انتخاب کرنا چاہئے جو پناہ گزین اور مہاجرت کے قانون میں مہارترکھتا ہو۔
  • آپ کو ایسے وکیل کا انتخاب کرنا چاہئے جو ایسی زبان بولتا ہو جو آپکو آتی ہو یا آپ کو ایک ترجمان کے ساتھ مل سکے
  • آپ دوستوں یا دوسرے لوگوں سے سفارشات حاصل کرسکتے ہیں جنہوں نے بلغاریہ میں وکلاء کی خدمات حاصل کی ہیں۔
  • بلغاریہ بار رجسٹر پہ اس کی جانچ کریں کہ آپ نے جو شخص منتخب کیا ہے اصل میں ایک وکیل کے طور پر رجسٹرڈ ہے کے نہیں اور آیا وہ پریکٹس کر رہا ہے کہ نہیں۔

ایک وکیل سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں

وکیل آپ کو پاور آف اٹرنی اور قانونی مدد کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی آپ سے درخواست کرے گا۔ ان دستاویزات سے آپ وکیل کو اپنی نمائندگی کرنے سے متفق ہوں گے اور وکیل سے قانونی مدد کے حوالے سے اپنی توقعات کی وضاحت کرتے ہیں۔ آپ ان دستاویزات کی کاپییاں مانگ سکتے ہیں۔

آپ اپنے وکیل سے اس کی توقع رکھ سکتے ہیں:

  • آپ کی طے شدہ ملاقات پہ آپ سے ملنے آئے
  • آپ کی پریشانی سنے اور آپ کے سوالات سے مخاطب ہو
  • آپ کی بتائی گئی تمام معلومات کو پوشیدہ رکھے
  • آپ کے کیس کے ہر مرحلے پر صورت حال کی وضاحت کرے
  • آپ کے ساتھ دفاع کی تیاری پر تبادلہ خیال کرے
  • آپ کے حقوق اور ذمہ داریوں پر مشورہ دے
  • فوری طور پر آپ کے کیس کے بارے میں کسی بھی خبر کا اشتراک کرے
  • آپ کو ان تمام دستاویزات کی کاپیاں دے جو آپکے قانونی دفاع کے حصے کے طور پر جمع اور تیار کیئے گئے ہوں
  • آپ کے ساتھ صبر اور احترام سے پیش آئے

آپ اس کی اپنے وکیل سے توقع نہیں رکھ سکتے ہیں:

  • آپ کی کال کا جواب فوراً یا کام کرنے کے اوقات کے علاوہ دے

بلغاریہ میں، کاروبار کے اوقات پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے سے 5 اور 6 بجے ہے۔

اپنے وکیل کے ساتھ مواصلات کیسے بہتر کیے جائیں

ہمیشہ اپنے وکیل کو لکھنے کا پوچھیں:

  • ان کا پورا نام
  • اس تنظیم کا نام جس کے لیئے وہ کام کرتے ہیں
  • ان سے رابطہ کی معلومات

وکیل کو اپنے کیس کی تمام حقائق اور تفصیلات اور روشنی میں آنے والے کسی بھی نئے ثبوت کو بتانے میں اپنی پوری کوشش کریں۔ یہ آپ کے وکیل کو آپ کی مدد کرنے میں مدد کرے گا۔

اگر چیزیں آپ کے وکیل کے ساتھ خراب ہوں

اگر آپ کا وکیل آپ کی عدالت کی تاریخ بھول جاتا ہے

اگر آپ کا وکیل آپ کی عدالت کی تاریخ کے لئے پیش نہیں ہوتا تو، آپ عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کا پوچھ سکتے ہیں۔ آپ کے پاس سماعت کے دوران ایک مترجم کا حق ہے۔

آپ کو جج کو یہ بتانے کی ضرورت ہوگی کہ آپ کا وکیل موجود کیوں نہیں ہے اور آپ اس بات کو کیسے یقینی بنائیں گے کہ اگلی بار آپ کا وکیل موجود ہو گا۔ یہ فیصلہ عدالت کرے گی کہ آیا آپ کی درخواست کو ملتوی کیا جائے یا پھر بھی آ پکی سماعت کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔

اگر آپ اپنے وکیل کے ساتھ مطمئن نہیں ہیں

  • آپ کو وکیل کو دی گئی پاور آف اٹرنی واپس لینے اور اپنی نمائندگی کرنے کے لئے ایک اور وکیل رکھنے کا حق ہے۔ آپ کو لکھ کر اپنے سابقہ وکیل کو بتانا چاہئے۔ آپ کو اپنے کیس کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی یا عدالت کو یہ اعلامیہ دینے کی ضرورت ہے کہ آپ اپنے سابقہ وکیل کی پاور آف اٹرنی واپس لے رہے ہیں. آپ کا نیا وکیل اس عمل میں آپ کی مدد کرسکتا ہے.
  • اگر آپ کا وکیل ایک تنظیم کا حصہ ہے، تو آپ تنظیم کے ڈائریکٹر اور / یا تنظیم کے فنڈر کو شکایت درج کر سکتے ہیں۔
  • آپ بار ایسوسی ایشن میں ایک تحریری شکایت جمع کر سکتے ہیں جہاں وکیل رجسٹرڈ ہے۔ یہ شکایت نا معلوم نہیں ہونی چاہئے۔ آپ یہاں بار ایسوسی ایشن کے پتوں کو تلاش کرسکتے ہیں۔