خاندان کے کسی رکن کو تلاش کرنا

finding_a_family_member.jpg

کہاں سے شروع کریں

اگر آپ پناہ گزین ہیں اور بلغاریہ آتے وقت راستے میں اپنے خاندان کے رکن سے جدا ہو گئے ہیں،تو ریڈ کراس ریسٹورنگ فیملی لنکس پروگرام سے رابطہ کریں۔ صرف اپنے رشتہ دار کو تلاش کرنے / سے رابطہ کرنے کے دیگر وسائل کو ختم کرنے کے بعد، ان کی خدمات کا حوالہ لیں۔

ریڈ کراس لوگوں کو تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے، لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اور خاندانوں کو دوبارہ ملاتا ہے۔ وہ آپ کے خاندان کے اراکین کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کرنے میں مدد کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ اگر انہیں حراست میں رکھا گیا ہو۔

آپ بلغاریہ ریڈ کراس سے بھی مدد طلب کرسکتے ہیں. ان سے رابطہ کریں:

انکوائری کرتے وقت آپ کو ٹریسنگ فارم بھرنے اور ساتھ لگانے کی ضرورت ہوگی۔ یہ بلغاریہ ریڈ کراس کو آپ کے خاندانی صورت حال کے بارے میں ضروری معلومات اور گمشدہ رشتہ دار کے بارے میں کے آیا اُنہیں بلغاریہ کے اندر یا باہر تلاش کرنے کی ضرورت ہے، فراہم کرے گا۔ بلغاریہ ریڈ کراس کے ساتھ اشتراک کردہ تمام معلومات سختی سے پوشیدہ رکھی جایئں گی جب تک کہ آپ دوسری صورت خود پیش نہ کریں۔

آپ ٹریسنگ فارم خود بھر کے ای میل کر سکتے ہیں یا کسی بی آر سیBRC ملازم کی مدد سے اگر آپ کو کوئی مشکل پیش آتی ہے یا زبان کو سمجھنے میں دشواری آ رہی ہے ۔

بلغاریائی ریڈ کراس کی طرف سے پیش کردہ تمام خدمات مفت ہیں.

مدد حاصل کرنے کے اہل ہونے کے لئے شرائط

شرائط صرف یہ ہیں کہ:

  • آپ کا فی الحال بلغاریہ میں رہنا ضروری ہے
  • جنگ، جھگڑا یا کسی قسم کی آفت (قدرتی یا انسانی) کے باعث آپ کسی خاندان کے رکن سے الگ ہو گئے ہیں
  • آپ کو اپنے خاندان کے رکن کی جگہ کے بارے میں بالکل علم نہیں ہونا چاہئے

آپ کیا کر سکتے ہیں

ٹریس دی فیس پیج پر جایئں، جہاں آپ کو اُن لوگوں کی تصاویر ملیں گی جو اپنے رشتہ داروں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ اگر آپ دیکھتے ہیں کہ کوئی آپ کو تلاش کر رہا ہے اور آپ اس شخص سے دوبارہ متصل ہونا چاہتے ہیں، تو بلغاریہ ریڈ کراس سے رابطہ کریں۔

آپ بلغاریہ ریڈ کراس کی سرکاری ٹریسنگ درخواست کو درج کرنے کے بعد، اپنی تصویر بھی آن لائن شائع کرنے کا پوچھ سکتے ہیں.

اس دوران، آپ اپنے رشتہ داروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر سکتے ہیں یا دیکھیں کہ آیا آئی سی آر سی کے آن لائن ٹریسنگ پیج پر ان کے بارے میں کوئی معلومات موجود ہیں۔

بی آر سی کے آن لائن آلوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیئے یہ وڈیودیکھیں ۔