بلغاریہ میں شادی کرنا

شرائط

اگر آپ کسی غیر ملکی یا بلغارین شہری سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو، آپ کو ان شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے:

  • آپ کا غیر شادی شُدہ ہونا ضروری ہے. بلغاریہ میں، آپ ایک وقت میں صرف ایک شخص سے ہی شادی کر سکتے ہیں.
  • آپ کو ایسی کوئی ذہنی بیماری نہیں ہونی چاہیے جس کی وجہ سے ریاست آپ سے آپ کے قانونی حقوق چھین لے۔
  • آپ کی عمر کم سے کم 18 سال ہونا ضروری ہے. (بعض غیر معمولی معاملات میں، 16 سالہ افراد شادی کرنے کے لئے علاقائی عدالت کی اجازت حاصل کر سکتے ہیں.)
  • آپ کو دوسری جنس کے کسی فرد سے شادی کرنا ہوگی. بلغاریہ میں ہم جنس سے شادی قانونی طور پر تسلیم نہیں کی جاتی ہے.
  • آپ کو شادی کرنے کے لیئے اپنی رضامندی ظاہر کرنا ضروری ہے. بلغاریہ میں، آپ کو شادی کرنے کے لئے کوئی مجبور نہیں کرسکتا. یہ آپ کی اپنی پسند ہونی چاہیئے.

آپ بلغاریہ میں تب بھی شادی کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس بلغاریہ میں پناہ گزین کی حیثیت یا انسانی حقوق کی بنیاد پرتحفظ نہیں ہے۔

تاہم، اگر آپ نے بلغاریہ میں پناہ گزین کی درخواست دی ہے اور وہ مستردکردی گئی ہےتو آپ بلغاریہ میں شادی ** نہیں کر سکتے** ہیں.

دستاویزات

  • شناختی دستاویزات
    یہ ایک بلغاریہ کا شناختی کارڈ یا ایک جائز قومی پاسپورٹ ہوسکتا ہے. نوٹ کریں کہ آپ کا پناہ گزین رجسٹریشن کارڈ آپ کا شناختی دستاویز نہیں ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ آپ سے اپنے قومی پاسپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کا کہا جائے۔ ان دستاویزات کا اصل ہونا لازمی ہے، کاپیاں نہیں.

  • ایک اعلانیہ کہ آپ کو شادی کرنے میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے
    آپ یہ دستاویز اُس آفس سے حاصل کرسکتے ہیں جہاں آپ شادی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں. یہ شادی سے پہلے کروائیں.

  • ایک اعلانیہ کہ آپ اپنے ساتھی کی بیماریوں سے واقف ہیں (اگر کوئی ہے تو)
    آپ یہ دستاویز اُس آفس سے حاصل کرسکتے ہیں جہاں آپ شادی کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں. یہ شادی سے پہلے کروائیں.

  • ایک طبی تصدیق نامہ
    آپ اسے معیاری قبل ازدواجی میڈیکل جانچ پڑتال میں حاصل کرتے ہیں جو ایک جوڑے کو شادی کرنے سے قبل کروانا چاہیئے. آپ بلغاریہ میں کسی بھی کلینک پر یہ ٹیسٹ کروا سکتے ہیں.

  • اگر آپ یا آپ کاساتھی پہلے شادی شدہ تھے تو آخری طلاق کا فیصلہ، یا، اگر آپ میں سے کوئی بیوہ ہے تو، مرحوم کی موت کا تصدیق نامہ

  • آپ کی شادی شدہ حیثیت کی تصدیق کرنے کا ایک دستاویز
    آپ یہ دستاویز اپنے اصل ملک کے سفارت خانے سے حاصل کرسکتے ہیں. دستاویز کو گزشتہ 6 ماہ کے اندر جاری کیا جانا چاہیے. اسے بلغاریائی زبان میں بھی ترجمہ کرانا ہوگا. اگر آپ بلغاریہ میں پناہ گزین یا انسانی حقوق کی حیثیت رکھتے ہیں، تو آپ اپنی شادی شدہ حیثیت کو ایک نوٹری ڈیکلریشن کے ساتھ تصدیق کرسکتے ہیں.

  • ایک سرٹیفکیٹ کہ آپ کا قومی قانون اس شادی کو تسلیم کرتا ہے
    حکام آپ سے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایک رپورٹ پیش کریں جو آپ کے قومی قانون کے تحت شادی کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ ہونے کی تصدیق کرے. بلغاریہ میں آپ کو یہ دستاویز آپ کے اصل ملک کے سفارت خانے سے مل سکتے ہے. اس سرٹیفکیٹ کو بلغاریائی زبان میں ترجمہ کرانا ہوگا. اگر آپ کے قومی قانون کے تحت آپ کی شادی کی راہ میں رکاوٹیں موجود ہیں تو آپ قانونی طور پر شادی کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے.

طریقہ کار

اگر آپ ان تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں اور آپ کے پاس تمام ضروری دستاویزات ہیں، تو آپ کو سول اسٹاف آفیسر سے مل کر عوامی تقریب طے کرنا ہوگی. آپ ان افسران کو ہر میونسپلٹی میں تلاش کرسکتے ہیں. آپ آزادانہ طور پر کسی بھی میونسپلٹی کا انتخاب کرسکتے ہیں جہاں آپ شادی کرنا چاہتے ہیں، لیکن اگر آپ پناہ گزین ہیں، تو آپ کو اُس زون سے باہر نہیں جانا چاہئے جو آپ کے رجسٹریشن کارڈ پر لکھا ہے. ورنہ، آپ کو حراست میں لیا جا سکتا ہے.

اپنے ساتھ شناختی دستاویزات (اور رجسٹریشن کارڈ) لے جائیں کیونکہ سول اسٹیٹ آفیسر آپ کا نام، عمر، شہریت، اور آپ کے جمع کردہ دستاویزات کی توثیق کرے گا.

2 گواہ بھی لے جائیں. وہ بلغاریائی یا غیر ملکی شہری ہو سکتے ہیں.

اگر کوئی رکاوٹ نہیں ہے تو، آپ شادی کرسکتے ہیں. آپ کو ایک دستاویز پر دستخط کرنے کی ضرورت ہوگی جو آپ کو عدالتی شادی میں شامل کرے گا. آپ کا ساتھی، 2 گواہ اور افسر بھی دستاویز پر دستخط کریں گے۔

رہائشی پرمٹ/اجازت نامه

ایک بلغاری شہری سے شادی کرنا اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کو بلغاریہ میں رہائشی اجازت نامہ ملے گا. جعلی شادی کے ساتھ، آپ کو آپکے "جعلی بیوی/خاوند" یا دوسرے افراد کی طرف سے پیسے کے لئے بلیک میل ہونے کا خدشہ ہے.

شادی پر مبنی رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے، آپ کو سب سے پہلے ایک طویل قیام کا ویزہ ڈی لینے کی ضرورت ہے — اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا خاوند/بیوی بلغاریہ کا شہری یا غیر ملکی ہے۔ ایک بار جب آپ کے پاس طویل قیام کا ویزہ ڈی ہے، تبآپ شادی کی بنیاد پر رہائشی اجازت نامہ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں.

یہاں کیا کرنا ہے:

  1. طویل قیام کے ویزہ ڈی کے لیئے ایک درخواست جمع کریں
    عام طور پر، غیر ملکی افراد کو ان کے اپنے ملک میں بلغاریہ کے سفارت خانے میں اس ویزا کے لئے درخواست دینا ہوتی ہے۔ آپ بلغاریہ میں ایسا کر سکتے ہیں اگر بلغاریہ چھوڑنے پر آپ کی زندگی یا صحت کو خطرہ ہے، یا اگر بلغاریہ میں رہنا آپ کے خاندان اور / یا بچوں کے لیئے بہتر ہے۔
    بلغاریہ چھوڑے بغیر درخواست دینے کے لئے، صوفیہ میں بلغاریہ کے وزارت خارجہ کےطویل قیام کے ویزہ ڈی کے لئے درخواست جمع کرائیں.

  2. بلغاریہ امیگریشن حکام کو ایک رہائشی اجازت نامہ کے لئے درخواست دیں
    اگر آپ کے پاس طویل قیام کے لیے ویزہ ڈی ہے اور آپ بلغاری شہری کے خاندان کے رکن ہیں، آپ کو مستقل رہائش گاہ کا اجازت نامہ قابل تجدید مدت کے لۓ ایک1 سال تک حاصل ہوسکتا ہے. قانون کے مطابق، خاندانی ممبران وہ میاں بیوی ہیں جو ایک ہی گھر میں ایک ساتھ رہتے ہیں. اگر آپ بلغاریہ میں اپنے خاوند/بیوی کے ساتھ مل کر رہنے کا ارادہ نہیں رکھتے تو، آپ رہائشی اجازت نامہ کے اہل نہیں ہیں.

  3. سیکورٹی چیک
    پولیس، ریاستی ایجنسی برائے قومی سلامتی کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرے گی کہ آپ قومی سلامتی کے لیےخطرہ نہیں ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ یہ کہ آپ کی شادی جائز ہے اور یہ صرف رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے نہیں ہے.

  4. انٹرویو
    اپنے رہائشی اجازت نامے پر فیصلہ کرنے سے قبل، حکام، آپ اور آپ کے ساتھی دونوں کے ساتھ انٹرویو کریں گے۔ اگر وہ نامنظوری دیتے ہیں تو، آپ کو عدالت میں اپیل، نامنظوری نوٹیفکیشن ملنے کے 14 دن کے اندر جمع کرنی چاہیئے.